پنجاب میں 12قسم کی ہائی ٹیک زرعی مشینری کے لئے 3 کروڑ تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ قرضوں کی ادائیگی کے لئے 6 ماہ کی رعایتی مدت بھی مقرر کی گئی ہے۔

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل ٹچ سے پنجاب کا پہلاہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل لانچ کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پرکہا کہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز ثابت ہوگا۔ پنجاب کی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔ سیکرٹری زراعت نے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانس پروگرام پر بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب میں 12قسم کی ہائی ٹیک زرعی مشینری کے لئے 3 کروڑ تک بلاسود قرضے دیئے جائیں گے۔ قرضوں کی ادائیگی کے لئے 6 ماہ کی رعایتی مدت بھی مقرر کی گئی ہے۔ سہ ماہی بنیاد پر قرض کی اقساط پانچ سال میں ادا کرنی ہوگی۔ قرض کے لئے فارمر، سروس پروویڈر اور ایگری کمپنی پورٹل کے ذریعے اپلائی کر سکتی ہے۔ ہائی ٹیک زرعی مشینری کے مینوفیکچررز میں چائنہ کی27، ترکی10، اٹلی کی 5، جاپان، امریکہ، برازیل، سپین اور بیلا روس کی کمپنیاں شامل ہیں۔ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام میں ویٹ کمبائن ہارویسٹر، ملٹی کراپ پلانٹر، رائس پلانٹر، نرسری مشین، رائس ہاروسٹر،ویٹ سٹرابیلر، میزکوب ہارویسٹر، سائلج ہارویسٹر، میز کوب ڈایئر، آرچڈ پرنیر اورآرچڈ ایئر بلاسٹ سپریئر شامل ہیں۔ ہائی ٹیک ایگری کلچر مشینری میں سنٹرل پیوٹ، اریگیشن سسٹم اور ہائی پاور ٹریکٹر بھی پروگرام شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سکیورٹی فورسز کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں 7 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میجر سبطین حیدر شہید کی شجاعت کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔