شتروگھن سنہا کی صدر پاکستان سے ملاقات

معروف سینئر بھارتی اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا نے لاہور میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ دِنوں سوشل میڈیا پر بھارتی سینئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا کی کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جن میں بھارتی اداکار لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں موجود تھے اور اُن کے ساتھ معروف اداکارہ ریما خان بھی تھیں
شتروگھن سنہا کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اِس کشمکش کا شکار ہوگئے تھے کہ یہ واقعی میں بھارتی اداکار ہیں یا پھر اُن کا کوئی ہمشکل ہے لیکن اب شترو گھن سنہا نے خود سوشل میڈیا پر اِس بات کا اعلان کردیا ہے کہ وہ پچھلے دنوں لاہور میں دوست کے بیٹے کی شادی میں شرکت کرنے آئے تھے۔

بھارتی سینئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں لاہور اپنے دوست کے بیٹے کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے آیا تھا اور یہ دیکھ کر مجھے بہت حیرت ہوئی کہ مجھے ایک دعوت نامہ موصول ہوا اور پھر میں نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’اِس ملاقات کے دوران شتروگھن سنہا نے دونوں ممالک کے درمیان امن قائم رکھنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن پر تبادلہ خیال کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں