علی ظفر کےPSL ترانے کا دوسرا ٹیزر جاری

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل کے ترانے کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا۔

22 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں علی ظفر کو ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں علی ظفر نے لکھا کہ ترانے کے بنانے سے پہلے تھوڑا ’وارم اپ‘ ہونا ضروری ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے ہیش ٹیگ ’بھائی حاضر ہے‘ کا استعمال بھی کیا
واضح رہے کہ علی ظفر کی آواز میں پی ایس ایل کے ترانے کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے۔

علی ظفر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران عوام کی ڈیمانڈ پر بنائے گئے پی ایس ایل 5 کے ترانے سے متعلق کہا ہے کہ جب بھائی آگیا ہے تو شاہکار بھی آجائے گا، بڑے کم وقت میں گانا تیار کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں