سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں کے 30 رکنی وفد کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد

کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / جمعرات، 9 اکتوبر 2025ء بمطابق 15 ربیع الثانی 1447ھ
سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں کے 30 رکنی وفد کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد
وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی کابینہ اراکین – شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، اکرم دھاریجو، اور چیف سیکریٹری کے ساتھ سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا
سعودی وفد میں سعودی عرب کے صفیر نواف بن سعید احمد المالکی 30 سے زائد ممتاز کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار شامل ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
وفد میں توانائی، انفراسٹریکچر، زراعت، لائیواسٹاک، کان کنی، تعمیرات، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کے شعبوں سے وابستہ شخصیات شامل
پاکستان بزنس کونسل، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) اور سعودی سفارت خانے کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک
سید مراد علی شاہ کا پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی و برادرانہ تعلقات کا اعتراف
سندھ پاکستان کی معاشی ترقی کا گیٹ وے بننے کے لیے تیار ہے، سید مراد علی شاہ


ہم نے زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز اور سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنایا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سرمایہ کار دوست اور اصلاحات پر مبنی ماحول سندھ حکومت کی ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
سعودی عرب کے ساتھ ہماری شراکت داری خطے کے معاشی مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت سعودی وژن 2030 کے اہداف کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے، مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ کے 12 ترجیحی سرمایہ کاری کے شعبوں پر روشنی ڈالی
سعودی کمپنیوں کو زراعت، توانائی، انفراسٹرکچر، لاجسٹیکس اور صنعتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
حیدرآباد–سکھر موٹروے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی کی بلیو اور ییلو لائن ٹرانزٹ سسٹمز میں شراکت کی دعوت
ماہی گیری اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کی سعودی وفد کو پیشکش
وزیراعلیٰ سندھ کی اسپیشل اکنامک زونز کے قیام میں سعودی سرمایہ کاروں کو شرکت کی دعوت
وزیراعلیٰ سندھ اور سعودی وفد کا مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر اتفاق
تعاون کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مختلف شعبہ جاتی ورکنگ گروپس ضروری ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت وفاقی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں کام کر رہی ہے ، سید مراد علی شاہ
سندھ حکومت کے وفاقی وزارت سرمایہ کاری، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے قریبی روابط ہیں
تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فزیبلٹی سے لے کر عملی نفاذ تک مکمل سہولت فراہم کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
تقریب میں عوامی و نجی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا میزبانی پر شکریہ ادا کیا
اعلیٰ سطحی بزنس وفد کےساتھ آیا ہوں جس سے دونوں ممالک میں نئی شراکت داری قائم ہوگی، سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود
سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہر شعبہ ذیلی کمیٹی قائم کر کے سرمایہ کاری کا آغا کیا جائے گا، سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود
کراچی پورٹ سٹی ہے، اور یہاں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں، سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود
حکومت سندھ نے سرمایہ کاری کے لئے اپنے دروزے کھول دیئے ہیں، سید مراد علی شاہ
سعودی سرمایہ کاروں سے ہر طرح تعاون کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
‏#SindhCMHouse