
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / جمعرات، 9 اکتوبر 2025ء بمطابق 15 ربیع الثانی 1447ھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے بات چیت
وزیراعلیٰ سندھ کا مینجمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی 25ویں کنوینشن میں شرکت پر اظہارِ تشکر
پاکستان سمیت دنیا بھر سے مینیجریئل ایکسیلینس کے ماہرین نے شریک ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان باہمی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، مراد علی شاہ
سندھ حکومت کے 40 افسران ایم اے پی میں ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر کرنی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ
سیلاب متاثرین کے معاملے پر بدمزگی افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے سیلاب ریلیف کے لیے بات چیت کی تھی، مراد علی شاہ
وفاقی وزراء نے بھی سیلاب زدگان کے لیے بلاول بھٹو کی کاوشوں کی حمایت کی، وزیراعلیٰ سندھ
سنہ 2022ء کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری کو متحرک کیا، مراد علی شاہ
چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین کے لیے زرعی و ماحولیاتی ایمرجنسی لگانے کی درخواست کی، وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین بلاول بھٹو نے ہاریوں کے لیے خصوصی مراعات دینے کی اپیل کی،سید مراد علی شاہ
چیئرمین بلاول بھٹو کی اپیل پر وفاقی حکومت نے زرعی و کلائمیٹ چینج ایمرجنسی نافذ کی، وزیراعلیٰ سندھ
موسمیاتی تبدیلیوں کے ذمہ دار ہم نہیں، عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
ہاریوں کی مدد کرنی ہوگی اور سندھ حکومت کاشتکاروں کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں، مراد علی شاہ
کل میں نے دیکھا کہ حکومت پنجاب بھی بڑی اچھی باتیں کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
عوامی فلاح و بہبود پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، مراد علی شاہ
سیاست بعد میں بھی کی جا سکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ارسا کے خاتمے سے متعلق کوئی بات سامنے نہیں آئی، سید مراد علی شاہ
اللہ پاک کا شکر ہے سندھ میں صرف کچے کے علاقے زیرِ آب اور تمام بند محفوظ رہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
سنہ 2022ء جیسی صورتحال نہیں بنی، نقصان کی تفصیلات جاری کی جائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ
دو صحافیوں امتیاز میر اور طفیل رند کے قتل پر انتہائی افسوس ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
کل طفیل رند کے قتل کی تفصیلات پولیس نے دی ہیں، ملوث افراد جلد گرفتار ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی مقتول صحافیوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار
صدر مملکت سے وفاقی وزراء کی ملاقات کوئی حیرانی یا پریشانی کی بات نہیں ہے، وزیراعلیٰ سندھ
صدر مملکت سے ہر ملاقات کی اپنی ایک مخصوص وجہ ہوتی ہے، سید مراد علی شاہ
عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ























