مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب ، پورے ہو رہے ہیں سب خواب

پنجاب میں گندم کے بیج کی فی بوری ایک ہزار روپے سستی
09 اکتوبر ، 2025
راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب میں گندم کے بیج کی فی بوری قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔اس بات کا اعلان وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کے سیڈ کمپنیوں سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں کیا گیا۔وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ گندم کے بیج کی قیمت 6500 روپے سے کم کر کے 5500 روپے فی بوری مقرر کر دی گئی ہے، تاکہ کسانوں کو ریلیف دیا جا سکے اور گندم کی کاشت کو مزید منافع بخش بنایا جا سکے۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے بیج کی قیمت بھی 5500 روپے فی بوری مقرر کی گئی ہے۔

=======================

پاکپتن کے کے پہلے سرکاری ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز،مریم نواز کا فقید المثال استقبال سب توں اعلیٰ۔ پنجاب دی وزیراعلیٰ کے نعرے،ہزاروں کے ہجوم میں گھل مل گئیں
09 اکتوبر ، 2025
لاہور،پاکپتن(خصوصی نمائندہ/نمائندہ جنگ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف بابا فرید کی دھرتی پر الیکٹرک بس لے آئیں۔3بجے سہ پہر بذریعہ ہیلی کاپٹر پاکپتن پہنچیں انہو ں نے ہیلی کاپٹر میں شہر کا معائنہ بھی کیا۔ مریم نواز نے پاکپتن کی پہلی الیکٹرک بس پر حضرت بختیار کاکی چوک سے ایس پی چوک تک سفرکیا۔سڑکوں کے اطراف میں کھڑے نوجوانوں کا جوش و خروش اور ہزاروں کا ہجوم ساتھ چلتا رہا۔ مریم نواز مسلسل کھڑے ہو کر نعروں کا جواب دیتی رہیں۔ ʼʼسب توں اعلیٰ۔۔۔۔ پنجاب دی وزیراعلیʼʼ، ʼʼبابا فرید کی نگری میں جی آیاں نوں ʼʼ ʼʼمرہم ہے مریمʼʼ۔ مریم نواز تقریب سے واپسی پر گاڑی میں بیٹھنے کی بجائے عوام کی جانب چل پڑیں۔ بچوں، خواتین اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔
==================

ن، ش، م ہمیشہ کی طرح متحد، تقسیم کرنیوالے اپنے انجام کو پہنچ گئے، مریم نواز
09 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی بڑے شہروں سے نکل کر چھوٹے شہروں میں جارہی ہے، پنجاب بھر میں دسمبر تک 1100گرین بسیں دوڑ رہی ہوں گی، مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ن، م، ش کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ن م ش سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں۔ ایسے لوگ ہمیشہ کی طرح انجام کو پہنچیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکپتن میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ مریم نے اگلے سال مزید 400 الیکٹرک بسیں لانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دسمبر تک پہلے فیز میں 1100بسیں چلانے اور ہر گاؤں میں 25 کلومیٹر روڈز کی تعمیر و مرمت اور کسانوں کیلئے ڈی اے پی کھاد پر تاریخی سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے نے ڈپٹی کمشنرز کوالیکٹرک بسوں کیلئے تین ماہ میں بس سٹاپ بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے نئی سیوریج لائن، ڈرینج لائن اور انڈر واٹر سٹوریج ٹینک بنانے کا اعلان کیا۔انہوں نے پینے کے صاف پانی کے لئے دور دراز علاقوں میں واٹر ٹینکرز بھیجنے اورپانی کی قلت کی شکار آبادیوں میں صاف پانی گھر گھر پہچانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چھوٹے بڑے شہروں کے لئے بیوٹی فکیشن پلان کی جلد از جلد تکمیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
==================

پنجاب اسمبلی اجلاس آج، بلدیاتی نظام کیلئے نئی قانون سازی کی جائیگی
09 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
لاہور(مقصود اعوان سے) پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کا دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرنے کا حکم سامنے آنے کے بعدنئے بلدیاتی نظام کیلئے قانون سازی کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے طلب کرلیا ہے، گورنر پنجاب نے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، اجلاس کی صدارت قائم مقام سپیکر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے احکامات سامنے آنے کے بعد نئے بلدیاتی نظام کیلئے نئی قانون سازی کا عمل کیا جائے گا، جن میں نئی حلقہ بندیاں بھی شامل ہیں۔

پنجاب، ضمنی الیکشن والے حلقوں میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی
09 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آباد(اے پی پی) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی کے حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ، ان حلقوں میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، صدر اور وزیراعظم سمیت منتخب نمائندے مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 اور پی پی 116 فیصل آباد اور پی پی 269 مظفر گڑھ کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لئے یہ ضابطہ اخلاق جاری کیاگیا ہے۔

خواتین ہینڈی کرافٹ مصنوعات کی ترویجی نمائش
09 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
فیروزوالہ( نامہ نگار)کوٹ عبدالمالک شرقپور خورد میں کمیونٹی سپورٹ کنسرن کے زیراہتمام خواتین ہینڈی کرافٹ مصنوعات کی ترویجی نمائش۔ گھریلو خواتین کی جانب سے ہاتھ سے بنائی گئی ہینڈی کرافٹ مصنوعات کی تشہری تقریب کا پروقار انعقاد چیف ایگزیکٹو آفیسر میڈم شائستہ کی نگرانی میں کیا گیا۔جس میں معروف سماجی کارکنہ میڈم فرزانہ اسلم ناز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تقریب کا فتتاح کیا۔

ملاوٹ کاخاتمہ،فوڈ اتھارٹی کے اقدامات قابل ستائش،معاون خصوصی وزیراعلٰی
09 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
لاہور(خصوصی رپورٹر)معیاری دودھ کی فراہمی اور نیوٹریشن آگاہی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شاندار اقدام، لبرٹی گول چکر میں لاہور کے پہلے فری ملک ٹیسٹنگ اور نیوٹریشن کیمپ کا افتتاح کیا گیا، کیمپ کا افتتاح معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب سلمی بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کیا، اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ ملاوٹ کے خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی نے جس طریقے سے اقدامات کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔
فلڈ ریسکیو آپریشن، حکومتِ پنجاب کا200 ریسکیورز کی بہترین خدمات کااعتراف
09 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے حکومتِ پنجاب اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حالیہ فلڈ ریسکیو آپریشن میں 200 ریسکیورز کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں انہیں 50 ہزار روپے کیش ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ 4500 سے زائد ریسکیورز نے دن رات خدمات سرانجام دیتے ہوئے 1517 ریسکیو بوٹس سے 35 ہزار سے زائد بوٹ ٹرپ کے ساتھ 461,900 افراد کو مال مویشی سمیت محفوظ مقامات تک پہنچایا، جنہوں نے ایڈوانس انخلاء نہیں کیا تھا۔