سندھ ہائیکورٹ نے اغواء کے بعد زیادتی کرنے والے ملزم کیخلاف کارروائی نہ کرنے سے متعلق درخواست پر فریقن کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں اغواء کے بعد زیادتی کرنے والے ملزم کیخلاف کارروائی نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ لڑکی زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونیوالے نوزائیدہ بچے کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 18 فروری 2025 کو 15 سالہ لڑکی کو سعید آباد پولیس اسٹیشن کی حدود سے اغواء کیا گیا۔اغواء کے الزام میں سلطان، اظہر اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ لڑکی کی بازیابی کے بعد ملزمان بھی عدالت سے بری ہوگئے۔ بازیابی کے بعد خوف کم ہونے پر مغویہ نے والدہ کو بتایا آصف نے اس کے ساتھ زیادتی بھی کی۔مغویہ کی والدہ نے پولیس سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔ پولیس ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔ عدالت نے 27 اکتوبر کے لیئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments























