سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا ڈاکٹروں کی 18 گریڈ کی پوسٹ کیلئے انٹرویو کال نہ کرنے کیخلاف درخواستیں ایچ ای سی کے جواب پر نمٹادی۔ ہائیکورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا ڈاکٹروں کی 18 گریڈ کی پوسٹ کیلئے انٹرویو کال نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایف سی پی ایس پوسٹ گریجویٹ اور ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والے امیدواروں کو امتحان دینے کی اجازت دی گئی تھی۔ درخواستگزار کے وکیل صولت رضوی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلبا کو انٹرویو میں نہیں بلایا گیا۔ انٹرویو میں کال نہ کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ایچ ای سی نے جواب جمع کرادیا۔ ایچ ای سی سی نے قرار دیا کہ تمام امیداوار انٹرویو کے اہل ہیں۔ طلبا کا ڈپلومہ مکمل ہے اور یہ ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ عدالت نے خواستگزاروں کو انٹرویو کال کرنے اور ایچ ای سی کے جواب پر درخواستیں نمٹادی۔
Load/Hide Comments























