ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم کرنے میں کس نے اہم کردار ادا کیا؟

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم کرنے میں کس نے اہم کردار ادا کیا؟
پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامند ہوگئے، ذرائع کا بتانا ہے کہ اسحٰق ڈار نے کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق اسحٰق ڈار کی دبئی رہائش گاہ پر بےنظیر بھٹو اور نوازشریف کی بھی ملاقات ہوتی تھیں۔

حالیہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسحٰق ڈار اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ساتھ نواب شاہ پہنچے۔ صدر زرداری نے اسحٰق ڈار کے ساتھ ہمیشہ کی طرح انتہائی تعاون کیا۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے صدر زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے جاری بیان بازی روکنے کی بات کی۔

اس موقع پر صدر زرداری نے اتفاق کیا کہ بیان بازی فوری طور پر روکی جانی چاہیے

ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیار

ن لیگ اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیار
مشن کامیاب ہوگیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی بیان بازی روکنے پر تیار ہوگئے۔

پنجاب حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے نواب شاہ میں ملاقات کی۔

حکومتی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری سے ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات آصف علی زرداری نے حکومتی وفد سے کہا کہ اپنی پارٹی کے لوگوں کو سمجھائیں، ہم نہیں چاہتے کہ معامالات خراب ہوں۔

اس موقع پر ن لیگی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی بیان بازی بند ہونی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور صدر مملکت کی ملاقات میں اتفاق ہوا کہ کسی بھی بڑے ایشو پر بات کرنے سے پہلے ایک دوسرے کا موقف سُنا جائے گا۔