حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے،مصطفئ قریشی ،غلام محی الدین

حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے،مصطفئ قریشی ،غلام محی الدین

ملک بھر میں تعمیر ہونے والے بڑے رہائشی پروجیکٹس میں سنیما بنانا لازمی قرار دیا جائے،دیہی علاقوں میں بھی سنیما بنائے جائیں

فلموں کے زریعے پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا میں پہنچا سکتے ہیں ،کراچی پریس کلب میں فلم ٹی وی جرنلسٹس کی تقریب میں اظہار خیال

کراچی ،پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اسٹارز مصطفیٰ قریشی اور غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ حکومت کو فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی ،کراچی پریس کلب میں پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ پروگرام “گپ شپ”میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملک کے دونوں بڑے اسٹارز نے کہا کہ ماضی میں پاکستان بھر میں ڈھائی ہزار سے زائد سنیما ہوا کرتے تھے اب ان کی تعداد سو سے بھی کم ہوگئی ہے جو ایک افسوس ناک بات ہے حکومت پاکستان جہاں دوسرے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے وہ فلم اور سنیما انڈسٹری کے لیئے بھی کچھ فنڈز مختص کرے اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری سہیل افضل ۔جوائنٹ سیکرٹری خواجہ منصف پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی صدر عبدالوسیع قریشی سیکرٹری پرویز مظہر قیصر مسعود جعفری اور دیگر عہدے داروں نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ معروف سماجی و ادبی شخصیت حسن امام صدیقی نے مہمانوں کو اجرک پہنائی تقریب میں ساکنان شہر قائد عالمی مشاعرے کے روح رواں محمود احمد خان ،کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان ،سنئیر صحافی. محمود احمد مودی ،شمش کیریو ،مصطفئ ملاح ،نصیر احمد ،اشرف میمن, جاوید جئے جا،با بو،خالد معین ،عبدالباسط، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر علی حسن ساجد کے علاؤہ دیگر شخصیات و صحافی حضرات بھی موجود تھے تقریب میں خالد معین نے اپنی کتاب جنگ کہانی اور محمود احمد خان نے عالمی مشاعرے کا مجلہ مہمانوں کو پیش کیا ،مصطفیٰ قریشی اور غلام محی الدین نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ اگر حکومت واقعی فلم انڈسٹری کی بحالی چاہتی ہے تو اس کے لئے قانون سازی کی جائے ملک بھر بالخصوص کراچی اور لاہور میں جو بڑے بڑے رہائشی پروجیکٹس بن رہے ہیں ان میں کم از کم 200سیٹس کا سنیما بنانا لازمی قرار دیا جائے اس کے علاؤہ ملک بھر کے دیہی علاقوں میں صوبائی حکومتوں کواپنے خرچ پر سنیما بنانے چاہیئے تاکہ غریب لوگوں کو بھی سستی تفریح مئیسر آسکے،ان اسٹارز کا کہنا تھا کہ اپنی فلموں کے زریعے ہم پاکستان کا ایک سوفٹ امیج دنیا تک پہنچا سکتے ہیں اپنی فلموں کی دنیا کے دیگر ممالک میں نمائش کے لئے سرکاری سطح پر کوششیں ہونی چاہیے اور اس حوالے سے دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارت خانوں کو استعمال کیا جانا چاہیے تقریب کے آخر میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے کاموں میں پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن بھی آپ کے شانہ بشانہ ھے