کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / بدھ، 8 اکتوبر 2025ء بمطابق 14 ربیع الثانی 1447ھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ زیر صدارت محکمہ توانائی کا اجلاس
اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری توانائی مشتاق سومرو، ایم ڈی تھرکول طارق شاہ، ایس ایل سی ایم سی کے مشتاق پہنور، ایس ٹی ڈی سی کے سی ای او سلیم شیخ، ڈی جی پاور نند لعل اور دیگر شریک
تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی) 2008 میں قائم کی گئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ
تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
پاور پلانٹ سے 3000 مقامی افراد کو روزگار ملا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ماحول کی بہتری کے لیے 375000 درخت لگائے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
ابتک تھر کول بلاک ون سے 15.97 ملین ٹن کوئلہ نکالا جا چکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
تھرکول سے 21500 گیگا واٹ آور (جی ڈبلیو ایچ) بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جا چکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
تھرکول بلاک ون سے 40 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
تھر کول سے بجلی کی پیداوار کے ذریعے 681 ملین ڈالر کا زرمبادلہ بچایا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
تھر کول سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 4.8 روپے فی یونٹ (کے ڈبلیو ایچ) ہے، جو نہایت سستی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
درآمدی کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی 15 روپے فی یونٹ پڑتی ہے، جو خاصی مہنگی پڑتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اس طرح تھر کول سے پیدا ہونے والی بجلی انتہائی کم لاگت میں حاصل ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
تھر کول پروجیکٹ کے فیز ون میں تھر کول سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ
فیز ٹو میں مزید 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
فیز تھری میں مزید 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
ولیج الیکٹریفکیشن کے تحت 8850 گوٹھوں کو بجلی مہیا کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ
مزید 360 گوٹھوں کو بجلی فراہم کرنے کا کام جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
حیسکو نے 5347 گوٹھوںکو بجلی فراہم کی ہے جبکہ 120 دیہاتوں میں کام جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سیپکو نے 3233 دگوٹھوںکو بجلی فراہم کی ہے اور 229 دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی کا کام جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کے۔ الیکٹرک نے 270 گوٹھوں کو بجلی فراہم کی ہے جبکہ 11 دیہاتوں میں کام جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ویلیج الیکٹری فکیشن پروگرام فیزنائن حیسکو اور سیپکو کے علاقوں میں شروع کر دیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ
کے۔الیکٹرک کے دائرہ کار میں فیزایٹ کا آغاز ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
دو اے ڈی پی اسکیمیں 1500 ملین روپے کے بجٹ سے منظور کی گئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
ابتک 521.038 ملین روپے جاری کر دیے گئے، وزیراعلیٰ سندھ
عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse























