
ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو عمرے کی ادائیگی پر سندھ کے متوالوں کی مبارکباد، سکھر کے دورے کی دعوت
خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر حاضری اللہ رب العزت کا انعام عظیم ،اللہ ہر مسلمان کو حاضری کی سعادت نصیب فرمائے, یامین عباسی/فیصل محمود فایا /دلاور خان/الیاس شیخ
سکھر سندھ کا تیسرا بڑا سیاسی و تجارتی مرکز، قائد نواز شریف سے والہانہ محبت کرنے والوں کا شہر،آپ کے دورہ سکھر سے متوالوں کا حوصلہ بلند ہوگا،یامین عباسی


کراچی (نعیم اختر)مسلم لیگ (نون )کے سینیئر رہنماؤں محمد یامین عباسی ، فیصل محمود فایا ،سنیئر صحافی جاوید جتوئی، امداد بلو، سردار عباس علی جٹ ،دلاور خان،کاشف عباسی ،آغا عارف درانی،امام دین کھوسہ،اللہ داد بزدار،طفیل شیخ،الیاس شیخ اور نعیم بدر قریشی نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر کو سعودی شاہی خاندان کی دعوت پر فیملی کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا یامین عباسی اور فیصل محمود نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو اپنے مبارک باد کے پیغامات میں کہا کہ عمرہ اور حج ہر مسلمان کی آرزو اور تمنا ہوتی ہے اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو یہ سعادت نصیب فرمائے یامین عباسی نے اپنے وائس میسج میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو سکھر کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سکھر سندھ کا تیسرا بڑا تجارتی اور سیاسی مرکز ہے جس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا سکھر متوالوں اور مسلم لیگ ( نون ) قائد میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے انکی سکھر آمد سے کارکنوں کا نا صرف حوصلہ بلند ہوگا بلکہ مسلم لیگ (نون) بالخصوص مریم نواز شریف مخالف پی پی پروپگنڈا مہم کا بھی منہ توڑ جواب دیا جا سکے گا یامین عباسی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سکھر کے دورے کی دعوت قبول کر کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔























