
سندھ میں صورت حال – پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال بھتہ خوری کے 118 واقعات رپورٹ ہوئے- بھتہ خوری کے 78 ملزمان میں سے 43 گرفتار ہیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ معیشت دشمن عناصر کو جڑ سے ختم کریں گے، تاجر برادری کے تعاون سے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔
آئی جی سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معیشت میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف ماضی میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔
اِن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت، پولیس اورتاجر برادری معیشت کے تحفظ کے لیے ایک صفحے پر ہیں۔
کراچی کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں
دوسری جانب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال بھتہ خوری کے 118 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے صرف 44 واقعات حقیقی نکلے، بھتہ خوری کے 78 ملزمان میں سے 43 گرفتار ہیں۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 پولیس اہلکار بھی مقابلوں میں ہلاک ہوئے۔
=================
کراچی کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں
تازہ ترینقومی خبریں06 اکتوبر ، 2025
کراچی کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں۔ بھتے کیلئے ایرانی اور اماراتی فون سمز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
بھتے کی پرچیاں ملنے کے بعد کاروباری برادری میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاجر برادری کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دفاتر، دکانوں اور فیکٹریوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا مشورہ دے دیا۔
کراچی: 5 کروڑ بھتے کیلئے زیرِ تعمیر شاپنگ پلازہ پر فائرنگ، مقدمہ درج
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے ایک بلڈر نے بتایا ہے کہ پچھلے 2 ماہ میں 5 بلڈرز کو بھتوں کی کالز موصول ہوئیں۔ کروڑوں روپے بھتہ مانگا گیا۔
کال دبئی اور ایران کے نمبرز سے کی گئیں۔ ایک بلڈر کے دفتر پر فائرنگ بھی کی گئی۔ تاہم بلڈر نے واقعہ رپورٹ نہیں کیا۔
کراچی چیمبر نے لاء اینڈ آرڈر کو پریشان کن قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ملیر میں زیرِ تعمیر شاپنگ پلازہ پر فائرنگ کا واقعہ بھتہ خوری نکلا تھا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا، بھتہ خوروں نے 5 کروڑ روپے 1 ہفتے میں دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
==========================
کراچی: 5 کروڑ بھتے کیلئے زیرِ تعمیر شاپنگ پلازہ پر فائرنگ، مقدمہ درج
کراچی کے علاقے ملیر میں زیرِ تعمیر شاپنگ پلازہ پر فائرنگ کا واقعہ بھتہ خوری نکلا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، بھتہ خوروں نے 5 کروڑ روپے 1 ہفتے میں دینے کا مطالبہ کر دیا۔
ہفتے کی رات ملیر پندرہ کے علاقے میں زیرِ تعمیر عمارت پر پل کے اوپر سے فائرنگ کی گئی تھی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ زیرِ تعمیر شاپنگ پلازہ کے مارکیٹنگ منیجر کی مدعیت میں درج کر لیا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس کے کچھ دیر بعد ایک انٹرنیشنل نمبر سے واٹس ایپ پر مدعیٔ مقدمہ کو کال موصول ہوئی جس میں فائرنگ کرنے کی ذمے داری قبول کی گئی جبکہ 5 کروڑ روپے بھتہ بھی مانگا گیا۔
مدعیٔ مقدمہ کے مطابق بھتہ مانگنے والے کالر نے 1 ہفتے کی مہلت دی ہے اور رقم نہ دینے کی صورت میں دوبارہ فائرنگ کی دھمکی بھی دی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں۔
https://jang.com.pk/news/1514499
==================================
کراچی
6 اکتوبر 2025
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا وزیر اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل
سیلاب متاثرین کی محرومیوں پر سیاست کرنا نہ صرف افسوسناک بلکہ انتہائی شرمناک رویہ ہے، شرجیل انعام میمن
ہمارا مطالبہ صاف اور سیدھا ہے کہ سیلاب متاثرین کی عملی مدد کریں، نہ کہ صرف بیانات دیں اور تصویریں بنوائیں، شرجیل انعام میمن
جنوبی پنجاب کے لوگ پنجاب حکومت کو پکار رہے ہیں لیکن وہاں حکومت کی ترجیحات فوٹو سیشنز اور دکھاوے تک محدود ہیں،شرجیل انعام میمن
خدارا کیمرے ایک طرف رکھوا کر سیلاب متاثرین کی مدد کو پہنچیں، شرجیل انعام میمن
پنجاب میں نہ گھر بن رہے ہیں اور نہ ہی سیلاب متاثرین کو سولر پینل مل رہے ہیں، صرف بھاشن دیئے جا رہے ہیں، شرجیل انعام میمن
سندھ حکومت 21 لاکھ گھر بنا رہی ہے، متاثرہ خاندانوں کو سولر پینل دے رہی ہے، ہمارا کام آپ کو کھٹکتا ہے، شرجیل انعام میمن
ہم 120 روپے کا لیز چپس اور جوس دینے کے لیے 300 روپےکا اپنی تصویر والا پیکٹ نہیں بنواتے، یہ ہے فرق عوامی خدمت اور دکھاوے کی سیاست میں، شرجیل انعام میمن
قوم مصیبت میں ہو اور ہم چھٹی منائیں؟ ہمیں عوامی خدمت کے لیے چھٹی کے دنوں کا انتظار نہیں کرنا پڑتا، شرجیل انعام میمن
ہم اتوار ہو یا کوئی اور دن، ہر وقت عوام کے درمیان اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود ہیں، شرجیل انعام میمن
پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھے، عوام جانتے ہیں کہ ان کے نام پر سیاست اور فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں ہو رہا، شرجیل انعام میمن























