قاتلانہ حملے میں میر پور ماتھیلو کے صحافی طفیل رند کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار


کراچی
8 اکتوبر 2025
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی میرپور ماتھیلو کے صحافی طفیل رند کے قتل کی مذمت
قاتلانہ حملے میں میر پور ماتھیلو کے صحافی طفیل رند کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
صحافی طفیل رند پر قاتلانہ حملہ ایک افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے ، شرجیل انعام میمن
سندھ حکومت مقتول صحافی طفیل رند کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، شرجیل انعام میمن
ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا جو اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ ہوں، شرجیل انعام میمن
وزیر اعلٰی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی رپورٹ طلب کر لی ہے، شرجیل انعام میمن
واقعے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے گا، شرجیل انعام میمن
=======================

گذشتہ چار سالوں میں سندھ میں کئی صحافیوں کو قتل کیا گیا۔
از امداد سومرو 26 مئی 2024

(بائیں سے دائیں) یہ فوٹو کولاج قتل کردیے گئے صحافیوں عزیز میمن، جان محمد مہر اور نصراللہ گڈانی کی تصاویر دکھا رہا ہے۔ — جیو ٹی وی/ای پی پی/فیس بک/نصراللہ گڈانی سندھی/فائل

گذشتہ چار سالوں میں سندھ میں ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے سات صحافی قتل ہوئے ہیں۔

فروری 2020 میں، کے ٹی این چینل سے وابستہ صحافی عزیز میمن کو ضلع نوشہرو فیروز کے شہر مہراب پور میں قتل کر دیا گیا۔ مئی 2020 میں، روزنامہ کوشش سے وابستہ ذوالفقار موندرانی کو جیکب آباد کے قصبے ڈوڈا پور میں قتل کر دیا گیا۔

مارچ 2021 میں، روزنامہ پوچھانو سے وابستہ اجے لالوانی کو ضلع سکھر کے قصبے صالح پٹ میں قتل کر دیا گیا۔ ایک سال بعد 2022 میں، ایک اور صحافی نریش مکھیجا، جو اجے لالوانی کے کزن اور اس کے قتل کیس کے ایک اہم پبلک پراسیکیوٹر گواہ تھے، ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ صحافی برادری کو شبہ ہے کہ ان کی موت حادثاتی نہیں بلکہ ایک قتل تھی۔

جون 2023 میں، روزنامہ صبح سے وابستہ غلام اصغر کھنڈ کو ضلع خیرپور میں قتل کر دیا گیا۔ اگست 2023 میں، کے ٹی این سے وابستہ معروف صحافی جان محمد مہر کو سکھر میں قتل کر دیا گیا۔ اور مئی 2024 میں، روزنامہ عوامی آواز سے وابستہ نصراللہ گڈانی کو ضلع گھوٹکی میں دِن دہاڑے قتل کر دیا گیا۔


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن الیکٹرک ٹیکسی سروس اور پنک ٹیکسی سروس منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت کے لئے مسلسل متحرک
صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے لیے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کاوشیں تیز کردیں
معروف ملٹی نیشنل برقی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کے وفد کی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات
ملاقات میں کمپنی کے نمائندوں نے اپنی برقی گاڑیوں کے ماڈلز، خصوصیات اور ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی
ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک
حکومتِ سندھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدت لانا چاہتی ہے، شرجیل انعام میمن
سندھ میں برقی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور پائیدار سفری سہولیات میسر آسکیں، شرجیل انعام میمن
ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں برقی ٹرانسپورٹ کا مضبوط نظام قائم ہو، شرجیل انعام میمن
الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے چارجنگ اسٹیشنز، مینٹیننس سینٹرز اور دیگر بنیادی انفرا اسٹرکچر کی تعمیر میں بھی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، شرجیل انعام میمن
حکومت سندھ نجی شعبے کے ساتھ مل کر ایک ایسا فریم ورک تشکیل دے رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کیا جائے گا، شرجیل انعام میمن
حکومت سندھ نے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے، شرجیل انعام میمن
دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سرمایہ کاروں کے لیے ایک بہترین موقع ہے، شرجیل انعام میمن
دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کو دس سالہ ٹیکس استثنا سمیت متعدد مراعات دی جا رہی ہیں، شرجیل انعام میمن
ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی کمپنیاں سندھ آئیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں، شرجیل انعام میمن
سندھ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی سروسز متعارف کروانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، شرجیل انعام میمن
ہمارا ہدف ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام بڑے شہروں میں الیکٹرک ٹیکسی سروس جلد از جلد شروع کی جائے، تاکہ عوام کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات میسر آئیں، شرجیل انعام میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے الیکٹرک کار ساز کمپنی کے وفد کی ملاقات
صوبائی وزیر برائے محنت و سماجی تحفظ سعید غنی بھی اجلاس میں شریک
وفد نے اپنی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے ماڈلز، مقامی سطح پر اسمبلنگ اور چارجنگ انفرااسٹرکچر کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی
وفد کی جانب سے سندھ حکومت کے ساتھ شراکت داری کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور حکومت سندھ عوام کے لیے جدید، ماحول دوست اور کم لاگت سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، شرجیل انعام میمن
چاہتے ہیں کہ جلد از جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آئے ، شرجیل انعام میمن
الیکٹرک گاڑیوں سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہوگی، شرجیل انعام میمن
حکومت سندھ پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں سے متعلق نجی شعبے کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے، شرجیل انعام میمن
الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ یہ صنعتی شعبے میں جدت اور سرمایہ کاری کے دروازے بھی کھولے گی، شرجیل انعام میمن
سندھ حکومت پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اور الیکٹرک وہیکلز اس سمت ایک اہم قدم ہیں، شرجیل انعام میمن

کراچی،06 اکتوبر 2025:-
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی تعزیتی ملاقات۔۔
والدہ محترمہ کی وفات پر دعا و فاتحہ خوانی کی۔
اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطاء فرمائے۔۔آمین
آپ سمیت تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔آمین
ماں کائنات کا سب سے عظیم اور انمول رشتہ ہے۔محسن نقوی
اولاد کی ترقی اور کامیابی میں ہر قدم ماں کی دعائیں ساتھ ہوتی ہیں۔محسن نقوی
ماں کی گود وہ پہلی درسگاہ ہے جو زندگی کے سفر کو کامیاب اور کامران بناتی ہے۔شرجیل انعام میمن
ماں جیسا انمول رشتہ دنیا میں صرف ایک ہی بار ملتا ہے۔شرجیل انعام میمن