ریاضی سے ڈرنے والوں کیلیے ایک دلچسپ سوال!

طلبہ و طالبات کو عام طور پر ریاضی کا مضمون مشکل لگنے کی وجہ سے فیل ہونے کے خوف میں مبتلا رکھتا ہے لیکن آج ہم آپ کیلیے حساب کا ایک ایسا سوال لائے ہیں جو یقیناً دلچسپی کا باعث ہوگا۔

اگر آپ کو حساب کے سوالات کے جواب دینا پسند ہے تو یہ معمہ ضرور پسند آئے گا تاہم اس کے لیے آپ کو ریاضی میں تھوڑی بہت مہارت درکار ہوگی۔ یہ سوال ویسے تو بہت آسان ہے لیکن اتنا بھی نہیں کہ جیسے 2 جمع 2 چار ہو۔

کیا آپ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے اس ایک پزل یا معمے کو حل کرسکتے ہیں؟ یہ ایک حساب کا ایک سوال ہے، یاد رہے کہ اس سوال نے کئی لوگوں کا دماغ گھما کر رکھ دیا۔

یہاں دکھائی گئی ایک تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس سوال کے جواب کے 2 آپشنز دیے گئے ہیں، پہلا 100 اور دوسرا 200 ہے۔

آپ کو اس سوال کا جواب دینے کا وقت ہے 10 سیکنڈ ہیں، لیکن اگر آپ حساب یا پہاڑے یاد کرنے میں کمزور ہیں تو جتنا وقت چاہیں لے سکتے ہیں۔

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سوال کی پہلی لائن میں 3 ضرب 3 کا مجموعہ 9 لکھا ہے، 4 ضرب 4 کا مجموعہ 32 ہے۔

اسی طرح 5 ضرب 5 کا مجموعہ 50 اور 6 ضرب 6 کا مجموعہ 72 ہے، آپ کو بتانا ہے کہ 10ضرب 10 کا مجموعہ کیا ہوگا؟ 100 یا 200۔ آپ کا وقت شروع ہوتا ہے اب !!

کیا آپ نے جواب دے دیا تو جان لیں کہ اس کا درست جواب 200 ہے۔

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہر ہندسے کو ضرب دینے پر جو مجموعہ درج ہے وہ حقیقی ہندسے سے دوگنا زیادہ ہے۔

یعنی 3 ضرب 3 کا جواب 9 ہوتا ہے مگر وہاں اس کا ڈبل 18 لکھا ہوا ہے جبکہ 4 ضرب 4 کا جواب 16 ہوتا ہے مگر وہاں 16 ضرب دو یعنی 32 درج ہے۔

تو اس طریقہ کار کے مطابق 10 ضرب 10 کا جواب 100 ہوگا اور اسے دوگنا کرنے پر 200 بن جائے گا۔

ہے ناں دلچسپ اور آسان !! اگر آپ نے سوال 10 سیکنڈ میں کرلیا تو اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا کمنٹس میں لازمی کریں۔