پاکستان میں رواں سال کے پہلے سُپر مون کا خوبصورت اور دلکش نظارہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب دیکھنے میں آیا۔
رواں سال کا پہلا سپر مون آج دیکھا جارہا ہے اس موقع پر چاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیا۔
پاکستان سمیت دنیا کےبیشتر حصوں میں سپرمون کا نظارہ کرنے کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔ سندھ میں سپر مون کے آگے پرندہ گزرنے کا سحر انگیز نظارہ کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا۔
اس موقع پر چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے چھ فیصد زیادہ بڑا اور تیرہ فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے اسی لیے سپر مون کہلاتا ہے۔ خزاں کے آغاز پر ہونے والے سپرمون کو ہارویسٹ مون کہا جاتا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 30 روز کے دوران چاند کے 2 دلکش نظارے کیے گئے ،8 ستمبر کو بلڈ مون ہوا جبکہ دوسری بار سپر مون کے خوبصورت جلوے دنیا نے دیکھے۔
اس حوالے سے ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سال کا سب سے روشن سُپر مون رواں برس 5 نومبر کو متوقع ہے جبکہ رواں سال کا تیسرا سپرمون 5 دسمبر کو ہوگا۔























