کراچی کنگز کی شکست پر ہانیہ کا عاصم سے سوال

پی ایس ایل ایڈیشن فائیو کے چوتھے روز کے پہلے میچ میں کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کے بعد معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر سے طنزیہ سوال کر ڈالا۔

گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد ہانیہ عامر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے عاصم اظہر سے سوال کیا کہ ’کیوں عاصم اظہر ہم کراچی کنگز کو آسان لیں یا نہیں؟‘
عاصم اظہر نے لکھا تھا کہ ’مانا کہ آپ کی زلمی کی ٹیم اچھی ہے لیکن کراچی کو بھی آسان نہیں لینا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں