ٹی 20 میں آخری بال تک کچھ نہیں کہا جاسکتا

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ ہمارے بولروں اور بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں آخری بال تک کچھ نہیںکہا جاسکتا ہے۔

لاہور میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ ہم بدقسمت رہے ہار سے مایوسی ہوئی ہے، میچ میں اسلام آباد کے آخری کھلاڑی نے اچھا کھیل پیش کیا۔

سہیل اختر کا کہنا تھا کہ ابھی ٹورنامنٹ پڑا ہے آگے فوکس ہے، ہمار میچ اب تک کے پی ایس ایل کا بہترین میچ ہے جو آخری اوور تک گیا۔

کپتان لاہور قلندرزنے کہا کہ مڈل آرڈر بہت اچھا کھیلا ، پارٹنر شپ بھی بہت رہیں، اب اگلے میچز میں اچھا ہوگا، ہم مضبوطی سے کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ اچھے بیٹسمین ہیں، ابھی کمبی نیشن بنا ہوا ہے، چانس دینا مشکل ہے۔

سہیل اختر نے کہا کہ محمد حفیظ اس وقت بابر اعظم کے بعد پاکستان کے بہترین بیٹسمین ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں