وزیراعظم جلد خود استعفیٰ دے کر اسمبلیاں توڑ دیں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء منظور وسا ن نے پیشگوئی کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد خود استعفیٰ دے کر اسمبلیاں توڑ دیں گے ، عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کا جواز ڈھونڈ رہے ہیں، وزیراعظم کے پاؤں سے بس سیڑھی نکلنے والی ہے۔ انہوں نے خیرپور میں وفاقی حکومت تحلیل ہونے سے متعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال نیا الیکشن دیکھ رہا ہوں۔
تحریک انصاف کے حق میں نعرے لگانے والے اور اتحادی اب بھاگ رہے ہیں۔ وزیراعظم کے پاؤں سے سیڑھی نکلنے والی ہے عنقریب استعفیٰ دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان رواں سال خود استعفیٰ دے کر اسمبلیاں توڑ دیں گے ، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا جواز ڈھونڈ رہے ہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ شہنازانصاری اور عزیز میمن کے قتل کی غیرجانبدار تحقیقات کروائی جائیں۔

آئی جی اور ایس ایس پی وفاق کی مرضی کا ہے اورقاتل گرفتار نہ ہونا پولیس کی نااہلی ہے۔ مزید برآں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی بھان سعیدآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن تو نہیں مگر پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی ناراض ہیں۔ پی ٹی آئی سے اتحادی بھی ناراض نظر آتے ہیں اور کراچی کے ایم این ایز بھی، لگتا یہ ہے کہ زیادہ دن حکومت نہیں چل سکتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی، وزیراعظم نے آٹے اور چینی کے بحران میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے،بھینسیں دینے سے نہ عوام کو فائدہ پہنچا ہے نہ پہنچے گا۔ بلاول ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے لیڈر ہیں،وہ اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ وفاقی حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت کے اتحادی بھی ناراض ہیں۔ حکومت کے اپنے ممبران عمران خان کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ آصف زرداری طبیعت کی ناسازی کے باوجود سیاست پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی جمہوری اور آئینی طریقے سے حکومت تبدیل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ آصف علی زرداری کی ضمانت میڈیکل بنیادوں پر ہوئی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ اس حکومت میں اہلیت ہی نہیں کہ غریبوں کیلئے کچھ کر سکے، ملک بحران میں،عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں