آٹے کابحران سازش ہے،کوئی بحران نہیں تھا : شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان کو ناکام کرنا چاہتے ہیں ، مہنگائی ہماری سوتن ہے اس کے خلاف لڑیں گے ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کے سامنے کابینہ رکاوٹ ہے ۔ مریم نواز کے جانے سے شہباز شریف کی سیاست کے مسائل ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میڈیا میڈیا کھیلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ چور لٹیرے باہر عیاشیاں کریں ۔اگر لاہور میں ” گو عمران گو ‘ کا نعرہ لگے گا تو وہ لگوایا گیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ مولانا نہیں ،مولانا دھرنادینے آئے تودھر لیے جائیں گے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ مولانا ویسے آئیں تو پکوڑے کھلائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم شریف پارٹی ہے ہم نے دیکھنا ہے کہ ہمارے ساتھ کون نہیں ؟ وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ بلاول کی نظر کیا خراب ہوگی انہیں اپنا صدقہ اتارنا چاہئیے ۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جنگ نہیں کرنی ،کشمیر کی جدوجہد آزادی کو سپورٹ کرنا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی سے نہیں روک سکتی

اپنا تبصرہ بھیجیں