اعظم خان پھر مرد میدان بن گئے، گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بلے باز اعظم خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔

ہوم ٹیم کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکا، تاہم تمام کھلاڑیوں کی اوسط بیٹنگ کے باوجود کراچی کنگز کی ٹیم 150 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ایلکس ہیلز 29، بابر اعظم 26، افتخار احمد 25 اور کیمرون ڈیلپورٹ 22 رنز کے ساتھ نمایا رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ٹائمل ملز نے 2 جبکہ سہیل خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں