بلاول نےنورا کشتی پارٹ ٹو پیش کر دی، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پنجاب میں قدم رکھتے ہی بلاول نےنورا کشتی پارٹ ٹو پیش کردی۔

بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ بلاول کے خیالات شریف برادران کیلئے شفایابی کا وسیلہ ہوں گے، حادثاتی چیئرمین نے پنجاب میں قدم رکھا تو انداز فکر بھی بدل گیا اور انہوں نے نورا کشتی پارٹ ٹو پیش کردی۔

مراد سعید نے کہا کہ بلاول کے لاہور پہنچتے ہی انقلابی نوازشریف کی جگہ سلیکٹڈ نوازشریف ہوگیا، عوام نے بلاول کی طرح نئی پیشکش کو بھی باکس آفس پر فلاپ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ بار بار لانچ ہونےکے باوجود عوام بلاول کی جانب توجہ دینےکو تیار نہیں، پنجاب کے عوام آج پوری قوت سےعمران خان کے ساتھ کھڑےہیں، گندم چوری سے ذخیرہ اندوزی تک ہر جرم ناک تلےانجام دیا جاتا ہے، بات کرنے پر صحافی سندھ میں موت کےگھاٹ اتارے جاتے ہیں، بلاول بھٹو قوم کوشریفوں سے اپنے مجرمانہ اتحادکی وضاحت دیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کی کردار کشی کی جارہی ہے،عزیزمیمن کاقتل نہیں کرایا بلکہ سندھ میں ہماری ایم پی اےکوبھی قتل کیاگیا، عزیزمیمن کا قاتل پیپلزپارٹی کو قرار دینا قابل افسوس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں