کابینہ اجلاس میں کیا ہوا؟

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ چین میں پاکستانی طلبہ کے معاملے پر غور کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جبکہ تین نکات وزارتوں نے واپس لے لیے۔

”کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیراعظم کا چینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور چینی صدر نے یقین دلایا کہ پاکستانی طلبہ کا ایسا خیال رکھ رہے ہیں جیسے اپنے بچوں کا خیال رکھا۔“

مس اعوان کے مطابق چینی صدر نے پاکستان کا مشکل وقت میں کھڑے ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے لاوارث بچوں کے حوالے سے قوانین بنانے کے لیے وزارت قانون کو ہدایت جاری کیں۔ لاوارث بچوں کی کفالت کے لیے قانونی پیچیدگیاں کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

”کابینہ نے کہا کہ ملک میں انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے پارلیمنٹری کمیٹی جنگی بنیادوں پر کام کرے تاکہ آئندہ انتخابات جدید ٹیکنالوجی کے زریعے ہوسکیں۔“

کابینہ نے اتفاق کیا کہ سینیٹ میں خفیہ رائے شماری کی بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کروانے کے لیے قانون سازی کرنی چاہیے۔

فردوس عاشق نے بتایا کہ کابینہ نے ادویات کی کمی پر متعلقہ وزارت سے کہا گیا کہ فوری اقدامات کر کے اس بارے میں آگاہ کرے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ ای سی سی نے پانچ لاکھ ٹن گندم کی خریداری کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ یوٹیلٹی سٹور کے ایم ڈیز کو سپیشل طلب کرکے کہا گیا کہ فاٹا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں موجود ملز سے گھی خریدا جائے تاکہ رعایتیں نرخوں پر مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی اور سندھ کو ایک ایک لاکھ ٹن گندم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سال گندم کی خریداری کا ہدف ساڑھے بیالیس لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے۔ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بروقت گندم کی خریداری کو یقینی بنایا جائے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا چیمبر خالی ہے اکھیاں اوڈیک دیاں دل واجاں مار دا جبکہانکوائری پر بات کرتے ہوئے توپوں کا رخ وزیراعظم ہاؤس کی طرف ہوتا ہے۔

”چینی کی شارٹیج پر بیس سوال پر مبنی سوال نامہ دیا گیا ہے۔ چینی کی قیمت تھرڈ پارٹی سے لگوائیں۔ اس قبل چینی کی قیمت شوگر مل مالکان مقرر کرتے ہیں۔ اب تھرڈ پارٹی ایولیوشن کروا کر چینی کی قیمت مقرر کی جائے گی جبکہ پیاز کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔“
Pakistan24.tv-report

اپنا تبصرہ بھیجیں