جہلم میں ایک ڈینٹسٹ پرچھٹی جماعت کے طالبعلموں کومنشیات فروخت کرنے کا الزام

جہلم میں ایک ڈینٹسٹ پرچھٹی جماعت کے طالبعلموں کومنشیات فروخت کرنے کا الزام، تفصیلات کے مطابق ڈی پی اور جہلم عبدالغفار کیسرانی کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ چھٹی جماعت کے دو طالب علموں کے بیگ سے ’آئس‘ منشیات پکڑی ہیں، جب ہم نے طلبہ سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ مذکورہ دانتوں کے ڈاکٹرسے حاصل کی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈی پی او نے مزید بتایا کہ فوری طور پر تحقیقات کی گئیں جس کے بعد ہم نے ڈینٹل کلینک پر چھاپہ مارا، کلینک میں کام کرنے والے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، تاہم ، ڈاکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مذکورہ اطلاعات کے مطابق کلینک سے آئس کے تین پیکٹ قبضے میں لئے گئے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے


اپنا تبصرہ بھیجیں