ڈی سی آفس جامشورو کے لان میں کھلی کچہری : عوامی مسائل سننے کے بعد فوری طور پر حل کرنے کیلئے ضلعی عملداران کو ہدایات

جامشورو :وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر صوبائی وزیر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ اور خواتین کے حقوق کی صوبائی وزیر سید شہلارضا ڈی سی آفس جامشورو کے لان میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل سننے اور انہیں فوری طورپر حل کرنے کے لیے کچہری میں موجود ضلعی عملداران کو ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری میں ممبر سندھ اسمبلی لعل چند اکرائی ،شہید بھٹو تنظیم ڈولمپینٹ پروگرام کی چیئرمین حنا دستگیر ،صوبائی سیکریٹری ایکسائیز حلیم شیخ ،ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن ریٹائرڈ فرید الدین مصطفی ،ایس ایس پی جامشورو امجد احمد شیخ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جامشورو شوکت علی اجن سمیت ضلعی افسران ،سیاسی سماجی کارکنوں ،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور خواتین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے مختلف محکموں کے بارے میں شکاتیں دیں گئیں۔

جس پر صوبائی وزیر شہلا رضا متعلقہ افسران کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیں ۔عوام کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوٹری ضلعی کے دوسرے اسپتالوں میں دوایوں ،پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹروں کی کمی ،بچوں کو جبری مزدوری ،معذور کوٹہ ،حیسکو کے بارے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ آبپائشی اور روینیو کے صفائی ستھرائی کی صورتحال ،جامشورو ٹاون سمیت ضلعی کے دوسرے شہروں میں پانی کی کمی ،بلدیاتی اداروں کے انتظامی معاملات ،تعلیمی مسائل کے بارے میں شکایات دیں گئیں۔کچہری کو خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی جانب سے پیش کی گئے مسائل کی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی ۔مسائل کو فوری طورپر حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے متعلقہ افسران مسائل حل کرکے جلد سے جلد رپورٹ پیش کریں ۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر شہلارضا نے کہا کہ عوامی شکایتوں پر 7پیپر پر نوٹ کیا گیا ہے جوکہ جلد وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کرکے حل کروایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں