اینٹی کرپشن یونٹ عمر اکمل کی چھان بین کر رہا ہے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کی طرف سے عمر اکمل کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات اور چھان بین مکمل ہونے پر عمر اکمل کو شوکاز جاری کرکے طلب کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن یونٹ تحقیقات کی روشنی میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر چارج کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ عمر اکمل سے پوچھ گچھ کی روشنی میں تحقیقات مکمل کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کا معاملہ پرانا نہیں بلکہ 8 روز کے اندر ہی سامنے آیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں