وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (رٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (رٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

* جنرل (ر) عاصم باجوہ کے ساتھ انرجی اسپیشلسٹ یاسر اور انفرااسٹریکچر اسپیشلسٹ مزمل ضیاء ہیں

* وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر توانائی امتیاز شیخ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری توانائی مصدق خان ہیں

* اجلاس میں کے سی آر، تھر میں کول ٹو گیس ٹو یوریا پروجیکٹ کو آگے بڑھانا، چائنہ دھابیجی اسپیشل اکناک زون پر تبادلہ خیال، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

* کے پی ٹی پر کافی لوڈ ہے جس کیلئے سمندر کے اوپر ایک پل بنا پر مین روڈ سے ملانے پر بھی جنرل (ر) باجوہ اور وزیراعلیٰ سندھ میں تبادلہ خیال

* میں سی پیک سے شروع سے منسلک ہوں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* میرے حساب سے کیٹی بندر بنانا بھی ایک بہترین فیصلہ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سندھ حکومت نے ملیر ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو پورٹ سے گوڈز ٹرانسپورٹ کیلئے ایک بہترین راستہ ہوگا، عاصم باجوہ

* ہم کے سی آر کے رائٹ وے سے تجاوزات ہٹا رہے ہیں لیکن کسی کو بے گھر کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* کابینہ نے کہا ہے کہ کسی کو بےگھر نہ کیا جائے جب تک متاثرین کیلئے متبادل انتظامات نہ کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ

* ہم متبادل انتظامات کیلئے کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ہم نے تھر پاور پلانٹ کے متاثرین کی زبردست بحالی کی ہے، سید مراد علی شاہ

* تھر میں ہم پانی مہیا کرنے پر کام کر رہے ہیں اب یہ بھی جلد حل ہو جائے گا، امتیاز شیخ

* بلاک 6 اور بلاک 1 کی جتنی بھی ضروریات ہیں اگلے 2 مہینوں میں پوری کرنے کا فیصلہ

* چین کے صدر پاکستان کے دورہ پر آرہے ہیں اس دورے میں سی پیک کے تمام پروجیکٹس شروع کرنے کے فیصلے ہوجائیں گے

* سندھ کے پروجیکٹس میں دھابیجی انڈسٹریل ایریا، کیٹی بندر، کے آر سی اور تھر کول سے گیس، یوریا اور ڈیزل بنانے کے پروجیکٹس شامل ہیں

* سکھر حیدرآباد سڑک بھی پی پی پی موڈ پر بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے، جنرل (ر) عاصم باجوہ

* سندھ میں جو تھر کی ترقی، سرمایہ کاری اور آبادکاری کا موڈل ہے وہ قابل تعریف ہے، عاصم باجوہ

* سندھ حکومت نے کیٹی بندر کیلئے کنسلٹنٹ بھی ہائیر ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* تھر سے چھاچھرو 105 کلومیٹر سے زائد ریلوے ٹریک بچھانے کا فیصلہ

* یہ ریلوے لائن تھر سے پورٹ قاسم تک بنائی جائے گی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

* تھر کے کوئلے کے خریدار پورٹ قاسم میں موجود ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* سی پیک اتھارٹی سندھ کے دیگر منصوبے بھی شامل کرےگی، جنرل (ر) عاصم باجوہ

عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں