وادی ہنزہ میں پرندوں کے شکار پر پابندی عائد : کورونا وائرس کا خطرہ

گلگت: وادی ہنزہ میں پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کا خطرہ بتایا گیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ ہنزہ نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت وادی میں مہاجر پرندوں کے شکار پہ پابندی لگادی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ ہنزہ نے جاری کردہ ہدایت نامے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مہاجر پرندوں کے ذریعے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔
ہم نیوز ن ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ہر سال لاکھوں پرندے چین سے گلگت بلتستان آتے ہیں اور اس وقت بھی پرندے بڑی تعداد میں داخل ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے حفظ ماتقدم کے طورپریہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ ہنزہ کا کہنا ہے کہ ماہ رواں کے دوران لوگ بڑی تعداد میں مہاجر پرندوں کا شکار کرتے ہیں تو اس مرتبہ انہیں روکنا ضروری ہے تاکہ خطرناک مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں