راجر فیڈرر فرنچ اوپن میں حصہ نہیں لے سکیں گے

20 گرینڈ سلم کے فاتح سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر گھٹنے کی سرجری کے باعث اس بار فرنچ اوپن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

راجر فیڈرر نےیہ بات سوشل میڈیا اکاؤنٹ کےذریعے اپنے مداحوں کو بتائی۔

ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ وہ اس سال فرنچ اوپن سمیت متعدد ایونٹ میں حصہ نہیں لیں گے، لیکن وہ جلد ہی میدان میں دوبارہ اترنے کے لیے بے تاب ہیں۔

راجر فیڈرر آخری بار اس ماہ کے شروع میں ہونے والے نمائشی میچ میں ایکشن میں نظر آئے تھے ، جسے تقریباً 50ہزار لوگوں نے دیکھا تھا جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں