کورونا وائرس،خاتون نے زرافہ کا روپ دھار لیا

چینی خاتون نے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے زرافے کا روپ دھار لیا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چینی صوبے سیچوان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مہلک ترین وائرس سے بچنے کےلیے زرافہ کا لباس زیب تن کرلیا، خاتون جب زرافے کا لباس زیب تن کیے مقامی اسپتال پہنچی تو طبی عملہ اور مریض خاتون کو دیکھ کر حیران رہ گئے
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی خاتون نے زرافے کا کاسٹیوم پہنا ہوا ہے اور وہ اسپتال میں گھومتی ہوئے نظر آرہی ہیں۔

خاتون سے جب پوچھا گیا کہ ایسا لباس کیوں پہنا گیا تو انہوں تبایا کہ کورونا وائرس پھیلنے سے قبل میرے والد سانس کی بیماری میں مبتلا ہوئے تھے اور گھر میں موجود ماسک کی مدت معیاد ختم ہوچکی تھی اور دکانوں پر ماسک ختم ہوچکے تھے اسی لیے میں نے گھر میں موجود زرافے کا لباس پہننے کا فیصلہ کیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ اس وقت انہیں کوئی بھی ماسک دکان سے نہیں مل رہا تھا جس کے بعد انہوں نے زرافے جیسا کاسٹیوم پہننے کا سوچا

اپنا تبصرہ بھیجیں