بلال اشرف اعظم خان کی پرفارمنس کے معترف

معروف اداکار و ماڈل بلال اشرف نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان کرکٹر اعظم خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار اننگز پر اُن کی تعریف کردی۔

گزشتہ روز پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹد کی ٹیمیں مدِ مقابل تھیں اور یہ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کوئٹہ نے 18 اعشاریہ 3 اوور میں عبور کرلیا تھا اور یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی
نہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ وقت نے بتا دیا اور کوئٹہ جیت گیا۔‘

واضح رہے کہ اعظم خان سابق کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کے بیٹے ہیں، اعظم خان نے کل کے فاتحانہ میچ میں 33 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں