خبرناک کے مشہور کردار ندیم برال انتقال کر گئے

جیو ٹی وی کے معروف پروگرام خبرناک کے مشہور کردار ندیم برال انتقال کر گئے۔

اسٹیج کی دنیا کے معروف اداکار ندیم برال مشہور کامیڈین ببو برال مرحوم کے شاگرد تھے، ندیم برال کی نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ عسکری 9 میں بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی۔

ندیم برال گزشتہ 30 سال سے اسٹیج کے ساتھ منسلک تھے جبکہ ندیم برال 2 سال سے جیو ٹی وی کے معروف پروگرام خبرناک کے لیے کام کر رہے تھے۔

انہوں نے خبرناک کے لیے مجیدی، سدھو پاجی، انسپکٹر قریشی کے لازوال کردار ادا کیے جبکہ ان کا وڈے خاں صاحب کا کردار بھی مشہور ہوا۔

ندیم برال نے پسماندگان میں بیوہ اور 5 بچے چھوڑے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں