پی ایس ایل کا افتتاحی میچ غیرملکی اوپنرز کیلئے مایوس کن

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا افتتاحی میچ غیرملکی اوپنرز کیلئے مایوس کن رہا۔ پہلے ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو جن کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے وہ میچ کی پہلی گیند پر محمد نواز کا شکار بنے۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز بھی ان کے غیر ملکی اوپنر کی صفر پر وکٹ گنوانے سے ہوا۔ جیسن روئے جن کا تعلق انگلینڈ سے ہے وہ بھی بغیر کوئی رن بنائے محمد موسیٰ کی گیند پر آؤٹ ہوئے
واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 5 کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹ سے شکست دی

اپنا تبصرہ بھیجیں