اعظم خان ناقدین کیلئے بھی ’ہیرو‘ بن گئے

پی ایس ایل کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اعظم خان نے دھواں دار بیٹنگ کر کے ناقدین کو بھی تعریف کروانے پر مجبور کر دیا۔

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹ سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کرنے والے اعظم خان کو ٹیم میں منتخب کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا
میچ کے بعد ان کی پرفارمنس دیکھ کر اب ناقدین بھی ان کے معترف ہیں اور نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد پُرمزاح میمز کے ذریعے اعظم خان کو سراہ رہے ہیں اور آنے والے میچز کے لیے مزید اچھی پرفارمنس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اعظم خان کا ایک ویڈیو کِلپ بھی زیر گردش ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کو جواب وہ اپنے بلّے سے دیں گے کیونکہ منہ تو کسی کا بند ہو نہیں سکتا۔

اعظم خان جب کھیلنے کے لیے میدان میں اُترے تو اسٹیڈیم میں موجود کرکٹ شائقین نے ’پرچی‘ کا شور مچانا شروع کیا تاہم اعظم خان نے جلد ہی ان سب کو ’شٹ اپ‘ کال دے دی۔
courtesy by
jangnews.com



اپنا تبصرہ بھیجیں