سانگھڑ:بل آخرسول سرجن ڈاکٹر شگفتہ نسرین نےچارج چھوڑ دیا

رپورٹ غلام مصطفٰی ترین
سانگھڑ:بل آخرسول سرجن ڈاکٹر شگفتہ نسرین نےچارج چھوڑ دیا
نئے تعینات ہونے والے سول سرجن ڈاکٹر یعقوب عمرانی نے زمہ داریاں سمبھالتےہی رات گئے ایمرجنسی وارڈکا وزٹ کیا عملے کو ہدایات دیتے ہوئے مریضوں سے ملاقات اور مریضوں کا خود چیک اپ کیا

سانگھڑ حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے بعد28 دن سیٹ پر براجمان، سیاسی داؤ پیچ اور سیاسی جادو فعل ہونے کے بعد سابقہ ڈی ایچ اوڈاکٹر شگفتہ نسرین نے بطور سول سرجن سانگھڑ کا چارج بل آخر چھوڑ دیا انھوں کا تبادلہ بیسک ہیلتھ یونیٹ شاہپور چاکر ہوا دو سال تک بطور ڈی ایچ او اور آٹھ ماہ ایز سول سرجن خدمات سر انجام دیں بطور ڈی ایچ او دوسال کے عرصے میں ضلع بھر میں صحت کا نظام بری طرح تباہ ہوا جب کہ سول سرجن تعیناتی میں ایک بچی کو آوارہ کتے نے کاٹا مگر متاثرہ بچی کو طبہی امداد نہ مل سکی حال ہی میں ان کی زیر نگرانی سول اسپتال کے گائنی وارڈ میں لچھمی نامی خاتون نے بچے کو فرش پر جنم دیا جس سے ان کی ناقص گارگردگی کے پول میڈیا کی زینت بننے متاثرہ خاتون لچھمی کی آہو بکا پر سیشن جج سانگھڑ نے نوٹس لیا سول سرجن سمیت تمام عملہ انکوائری میں غفلت لاپرواہی کا مرتکب پایا گیا سیشن جج نے سیکریٹری ہیلتھ سندھ کو محکمانہ کاروائی کا حکم دیا
اس واقع کے بعد سابقہ سول سرجن ڈاکٹر شگفتہ نسرین نے اپنی ناقص کارگردگی پر پردہ ڈالنے کے لئے اسپتال کے اندر میڈیا کوریج پر مکمل پابندی عائد کرنے جیسے غیر قانونی ہھتکنڈے اپناتے ہوئے بینرز آویزاں کیے
28 دن کی کشمکش کے بعد بی ایچ یو شاہپور چاکر سےنئے تعینات ہونے والے سول سرجن سانگھڑ اسپتال سنیئر ڈاکٹر یعقوب عمرانی نے چارج سمبھالتے ہی رات گئے ایمر جنسی اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے عملے سے پوچھ گیچھ کی انھوں نے عملے کوہدایات دیتے کہا کھانا کر آئیں ڈیوٹی کو ڈیوٹی سمجھ کر کریں مریضوں کے ساتھ حسن اخلاق اور اچھے سلوک سے پیش آئیں مریض کے ساتھ اچھے اخلاق سے مریض کی حوصلہ افزائی اور نفسیاتی طور پر بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں
انھوں نے مریضوں سے حال احوال لیتے ہوئے خود مریضوں کا معائنہ بھی کیا
انھوں نے کہا کام کرنے والے عملے کی حوصلہ افزائی اور کام چور کی حوصلہ شکنی اور باز پرس کی جائے گی اسپتال کی بہتری کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں