فاطمہ بھٹو دوبارہ متحرک، سندھ کی سیاست میں ہلچل

فاطمہ بھٹو دوبارہ متحرک، سندھ کی سیاست میں ہلچل

سیاست کے حوالے سے چند ماہ میں بڑا فیصلہ کروں گی، فاطمہ بھٹو

کراچی(رپورٹ:ایم اے فیروزی)
سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کی پوتی میر مرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو دوبارہ سیاست میں متحرک ہوگئی رہنماؤں اور کارکنان نے فاطمہ بھٹو کو پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی قیادت سنبھالنے کے مشورے دئے. ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سب سے ملنے آئی ہوں اس حوالے سے چند ماہ میں بڑا فیصلہ کروں گی،فاطمہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں بلند ہوتی آوازوں کو دبانے سے نوجوان شدت پسندی کی طرف مائل ہورہے ہیں نوجوانوں کی آواز کودبایا نہیں جاسکتا. آپ سب کے مشوروں کی قدر کرتی ہوں. فاطمہ بھٹو کی ملاقاتوں سے سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے فاطمہ بھٹو لاڑکانہ نوڈیرو، خیر پور، سوبھودیرو میں پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کی دعوتوں پر سندھ آئی ہیں. فاطمہ بھٹو نے سرکاری اسکولوں کے دورے کئے جبکہ دوسری طرف انہوں نے سوشل میڈیا پرسندھ حکومت کی کرپشن اور تعلیم کی تباہی بے نقاب کردیا.فاطمہ نے سجاول میں قائم اپنے دادا سرشاہ نواز بھٹو کے نام سے منسوب اسکول جو بارہ سال بند ہے اس اسکول کی خستہ حاَٰلی کی تصاویر شیئر کی جو سندھ میں تعلیم کے حوالے سے پی پی سرکار کی ناکامی کا ثبوت ہے انہوں نے کارکنان سے کہا کہ سب بند اسکولز کی معلومات حاصل کر کے سوشل میڈیا پر ڈالیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں