پہاڑوں سے لے کر صحرا تک پاکستان کی خوبصورتی بے مثال

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پہاڑوں سے لے کر صحرا تک پاکستان کی خوبصورتی بے مثال ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں عالمی اسنو بورڈنگ فیسٹول اور چولستان ڈیزرٹ ریلی کے پندرہویں ایڈیشن کا انعقاد بھی بیک وقت کیا جا رہا ہے۔
Happening now❗️The only country where 1st International Snowboarding festival & 15th edition of Cholistan desert rally happen at the same time.
From🏔to🏝..Pakistan’s diversity is unmatched ! 🇵🇰🇵🇰#VisitPakistan2020 #tourismpakistan pic.twitter.com/2XfLF8PIYO

— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) February 20, 2020

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ پہاڑوں سے لے کر صحرا تک پاکستان کی خوبصورتی بے مثال ہے۔
زلفی بخاری کی اس ٹوئٹ کو پاکستان کے نامور سنگر ،اداکاراورمیزبان فخرعالم نے بھی ری ٹوئٹ کرکے اپنے وطن پاکستان کی تعریف کی۔
That’s our #Pakistan the amazing Pakistan. https://t.co/AU8ASOHRDv
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) February 20, 2020

اپنا تبصرہ بھیجیں