پی ایس ایل، جیوسوپر اور جیونیوزایک پچ پر۔۔

تحریر: محمد ناصر۔۔

پی ایس ایل، جیو سوپر کے ساتھ جیو نیوز بھی پچ پر آگیا، میگا ایونٹ آج سے شروع ہوگا ،فل ڈریس ریہرسل جاری، افتتاحی تقریب سمیت تمام مقابلے جیوسوپر سے نشر کئے جائیں گے،فائنل تک”جیونیوز“میدان کے اندر و باہر کا مکمل احوال پیش کریگا، ہر دِن خصوصی شو ”جیو کرکٹ“ بھی لطف دوبالا کریگا،تفصیلات کے مطابق ”پاکستان سپر لیگ“ کا پانچواں ایڈیشن، 4 سینٹرز، 6 ٹیمیں، غیر ملکی و ملکی اسٹارز اب سب ہی ”تیار ہیں“ ۔ پاکستانی کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کی افتتاحی تقریب اور میگا لیگ کے سنسنی خیز میچ جمعرات سے پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ سے نشر کئے جائیں گے۔ دوسری طرف پاکستان کا سب سے مقبول نیوز چینل ”جیونیوز“ بھی پی ایس ایل کی پچ پر آگیا ہے اور میگا ایونٹ کے دوران شائقین کرکٹ کا لطف دوبالا کرنے کا بھر پور اہتمام کرلیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے جوش و جذبے کو بڑھانے کیلئے ایک دلچسپ شو ”جیو کرکٹ“ کے نام سے شروع کیا جارہا ہے جو پی ایس ایل کے دوران ہر دِن دوپہر ایک بجکر 5منٹ پر دکھایا جائے گا۔ پروگرام کے میزبان دانش انیس اور فاطمہ سلیم ہیں۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل میدان کے اندر اور باہر کا مکمل احوال، خصوصی بلیٹنز بھی نشر کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ”جیوسوپر“ سے پی ایس ایل کی رنگا رنگ نشریات بھی اپنی آب وتاب کے ساتھ جاری ہیں۔ ”جیوسوپر“ پر پروگرام ”سپر اسٹار“ رات 8 بجکر5 منٹ پر دکھایا جائے گا، ”چائے ڈھابا“ شو رات 9 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔ ”پی ایس ایل اسپیشل“ رات ساڑھے 9 بجے پیش کیا جائے گاجس میں سہیل اختر، وقاص احمد اور معاذ خان مہمان ہوں گے۔(محمد ناصر)۔۔
imranjunior-report

اپنا تبصرہ بھیجیں