مخالفین صبر اور حوصلہ رکھیں 2023 تک حکومت کہیں نہیں جا رہی

گورنر پنجاب چوہدری سرور سے خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ضیااللہ بنگش کی ملاقات ہوئی ، جس میں گور نر پنجاب نے کہا کہ مخالفین صبر اور حوصلہ رکھیں2023تک حکومت کہیں نہیں جا رہی، وزیراعظم عمران خان کا ایجنڈا سیاسی اورذاتی نہیں بلکہ قومی ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کودرپیش چیلنجزسےخوفزدہ نہیں ،بھر پورمقابلہ کررہےہیں،احساس پروگرام غربت،بےروزگاری کے خاتمےکیلئےاہم ہے ،ہمیں ورثےمیں کمزور ادارے ملےجن کو ٹھیک کررہےہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے چوہدری سرور نے کہا کشمیرمیں کرفیوکے200دن مودی کی بدترین دہشتگردی ہے ، خون کے آخری قطرےتک کشمیریوں کےساتھ کھڑےہیں عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کاسفیربن کرمقدمہ لڑرہےہیں ، امت مسلمہ کو مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےآج ہی متحدہونا پڑے گا ، کشمیرپرخاموش رہنےوالوں کوتاریخ اوروقت معاف نہیں کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں