لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا اعلان

وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے، گوجرانوالہ ایکسپریس 24 فروری سے شروع کی جائے گی۔

ریلوے نے مسافروں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر کرایہ 100 روپے مقرر کر دیا، شیخ رشید 24 فروری کو گوجرانوالہ میں نئی ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے۔

یاد رہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ برس جولائی میں بھی لاہور تا میانوالی ایک نئی ٹرین نیازی ایکسپریس چلانے کی خوش خبری دی تھی، اُن کا کہنا تھا کہ نیازی ایکسپریس کے ساتھ اے سی کوچز کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اے سی کوچ کا ٹکٹ 800 روپے جب کہ اکانومی کلاس کا ٹکٹ 350 روپے رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں