معروف نغمہ نگار یونس ہمدم کی نئی کتاب ”یادیں باتیں فلم نگر کی“حصہ سوئم  فرید پبلشرز کے زیر اہتمام شائع

معروف نغمہ نگار یونس ہمدم کی نئی کتاب ”یادیں باتیں فلم نگر کی“حصہ سوئم  فرید پبلشرز کے زیر اہتمام شائع کر دی گئی ہے
کراچی :  معروف نغمہ نگار، کالم نگار،شاعر اور صحافی یونس ہمدم کی نئی کتاب ” یادیں باتیں فلم نگر کی” کا تیسرا حصہ فرید پبلیشرز نے شائع کردیا ہے، انتہائی خوبصورت سرِ ورق سے مزین کتاب کا ٹائٹل اپنی مثال آپ ہے، کتاب میں یونس ہمدم نے لاہور میں گزارے ہوئے ماضی کے اپنے ان دونوں کے فلمی حالات اور واقعات کا تذکرہ اپنے مخصوص انداز میں کیا ہے، اس سے قبل شائع ہونے والے دونوں حصے بھی قارئین میں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں، واضح رہے کہ یونس ہمدم ایک طویل عرصے سے امریکہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ قیام پزیر ہیں مگر اپنے ملک کی محبت انہیں بار بار یہاں لے آتی ہے،کتا ب ملک بھر کے تمام کتب خانوں پر فروخت کے لئے دستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں