سانگھڑ پی ایم اے وفد کی نیشنل پریس کلب آمد : سول اسپتال سانگھڑ میں بہتری کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت

سول سوسائٹی میڈیا کا کلیدی کردار ہے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ریٹائر ڈاکٹر طاہر کلیار
سانگھڑ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے چار رکنی وفد کی نیشنل پریس کلب آمد ہوئی جس میں ضلعی پی ایم اے کےضلعی صدر ریٹائر ڈاکٹر طاہر کلیار،ڈاکٹر شبیر چھینا،ڈاکٹر ہادی بخش قریشی اور ڈاکٹر عاصم رسول سدھو شامل تھے وفد نے نیشنل پریس کلب کے ممبران سے مشاورت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول اسپتال سانگھڑ بہت سے مسائل کا شکار ہے اگر سول سو سائٹی میڈیا اور پی ایم اے مل بیٹھ کر لائیحہ عمل اختیار کریں تو معاملات کو کافی حد تک بہتر کیا جاسکتا ہے انھوں کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ہیلتھ انتظامیہ کا بھی ویثرن یے کہ مسائل کا حل نکالا جائے۔

اس سلسلے میں تفصیلی بات چیت اور مشورے بھی لئے گئے میٹنگ میں طے ہوا کہ تین چار روز کے بعد نیشنل پریس کلب سمیت دیگر میڈیا سمیت سول سو سائٹی کے ساتھ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں باہمی مشورے کے ساتھ سول اسپتال کے مسائل کو حل کرنے کے لئے لائیحہ عمل طے کیا جائے اس سلسلے میں صدر نیشنل پریس کلب محمد قذافی سمیت دیگر ممبران نے اپنے پورے تعاون کا یقین دلایا ہے اس موقع پر محراب پور میں شہید ہونے والے صحافی عزیز میمن کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی پی ایم ڈی اے کے وفد نے یقین دلایا کہ پی ایم اے صحافی برادری کے ساتھ ہر فورم پر کھڑی ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں