کوئٹہ و کیماڑی اموات پر علی ظفر افسردہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت علی ظفر نے گزشتہ روز وقوع پزیر ہونے والے پاکستان میں ناخوشگوار واقعات یعنی کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں پر اسرار گیس پھیلنے کے نتیجے میں ہونے والی 9 ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کے لوگوں کو ماسک پہننے اور متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی تجویز بھی دے ڈالی۔

جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ اللہ ہم سب کا حامی و مددگار ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کی اہم شاہراہ پر پریس کلب کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک لیویز اہلکار سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں