PSL5، نیشنل اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل جاری

کراچی میں پی ایس ایل فائیو کی تیاریاں زوروشوروں سے جاری، اس سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل جا ری ہے۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کراچی میں جاری ریہرسل کا دورہ کیا، اس دوران عمر احمد بخاری نے نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا سیکیورٹی معائنہ بھی کیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کے مینیجر سیکیورٹی نے ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری کو سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب اور میچز کی سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں