ٹیکس قانون کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے والوں کو انعام دینے کا اعلان

سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی آف زکوٰۃ اینڈ ٹیکس نے ایسے تجارتی اداروں کے بارے میں جو ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں ان کی اطلاع دینے والوں کو انعام دئیے جانے کا لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم کا مقصد لوگوں میں ٹیکس کی بروقت ادائیگی اور زکوٰۃ و ٹیکس کے معاشرے پر مثبت اثرات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

جنرل اتھارٹی آف زکوٰۃ اینڈ ٹیکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیکس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں عام افراد اطلاع فراہم کرسکتے ہیں تاہم انعام کے حقدار اتھارٹی کے اہلکار نہیں ہوں گے۔

اتھارٹی کی جانب سے شکایات وصول کرنے کے لیے ویب سائٹ لانچ کی گئی ہے اس پر ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کے بارے میں درست اور جامع معلومات ارسال کی جاسکتی ہیں، اتھارٹی کی جانب سے اطلاع فراہم کرنے والے افراد کے بارے میں تمام معلومات مخفی رکھی جائیں گی۔

جنرل اتھارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیکس خلاف ورزی کرنے والے گوشواروں کا غلط اندراج کراتے ہیں جبکہ جعلی بلز کے علاوہ غلط تجارتی سرگرمیوں کا اندراج بھی کرایا جاتا ہے تاکہ زکوٰۃ اور ٹیکس کی ادائیگی سے بچاجاسکے۔

واضح رہے کہ ٹیکس قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی ابتدا مجموعی رقم سے 25 فیصد سے کی جائے گی جبکہ خلاف ورزی کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے کو جرمانے کا ڈھائی فیصد انعام کے طور پر دیا جائے گا۔

اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ویب سائٹ بھی لانچ کی گئی ہے، جس کا ایڈریس ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں