وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ

وزیراعظم عمران خان کا مستحق افراد کے لئے ایک اور منصوبہ سامنے آگیا، احساس پروگرام کےتحت انتہائی غریب افرادکومفت اثاثہ جات فراہم کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ، جس میں گائے، بکریاں، رکشے، ٹھیلے اور دکانوں کے لیے مفت سامان فراہم کیا جائے گا

وزیراعظم21 فروری کوجنوبی پنجاب سے احساس”اثاثہ جات اسکیم” کاآغازکریں گے ، اسکیم سے ملک بھر کی 375 پسماندہ یوسیز میں ایک لاکھ 76 ہزار خاندان مستفید ہوں گے ، ابتدائی طور پر 23 اضلاع میں 15 ارب روپے تقسیم ہوں گے۔

احساس اثاثہ جات پروگرام میں فی خاندان 60 ہزار تک کے اثاثے مفت دیے جائیں گے اور 60 فیصد خواتین او ر 30 فیصد نوجوانوں بھی اثاثہ جات پروگرام سے مستفید ہوں گے جبکہ پروگرام میں مستحق افراد کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں