اوور سیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب ریلیف پیکیج

اوور سیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب ریلیف پیکیج
2 موبائل بھی مفت لانے کی اجازت
طارق اقبال رپورٹ
تفصیلات: حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان رقوم بھجوانے کے بدلے میں مراعات دینے کا پلان مرتب کر لیا ہے۔نئے منصوبہ پر عملدرآمد سے امیگرنٹس کو ہوائی ٹکٹ پر رعایت اور مقررہ حد سے زیادہ سامان کے ساتھ ساتھ 2 موبائل بھی مفت لانے کی اجازت ہوگی۔اس کے علاوہ امیگرنٹس کے خاندانوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیائے خوردنی کی خریداری پر بھی رعایت دی جائے گی۔اس منصوبے کا مقصد بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو قانونی ذرائع سے پاکستان رقوم بھجوانے اور حوالہ ہنڈی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔بیورو آف امیگریشن کے سینئر آفیسر کے مطابق امیگرنٹس کیلئے مراعات کا آئیڈیا ترسیلات زر کے حوالے سے قائم کمیٹی نے دیا جس کی سربراہی مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کر رہے ہیں۔ حالیہ میٹنگ میں وزارت سمندر پار پاکستانیز نے بیرون ممالک جانے والے افراد کے نئے بینک اکاونٹس کھلوانے میں معاونت پر رضامندی ظاہر کی۔بیورو آف امیگریشن کو باہر جانیوالے ہر پاکستانی کو نئے بینک اکاونٹ کھلوانے میں معاونت کی ہدایت کی گئی تا کہ انہیں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز جاری کیے جا سکیں جس میں مختلف مراعات دی جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں