وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات.

ملاقات میں ورلڈ بینک کی ریجنل ہیڈ کرریسٹین ایڈو، سیکرٹری تعلیم خالد حیدر شاہ ،
و دیگر محکمہ تعلیم کے افسران موجود تھے.

ملاقات میں ورلڈ بینک کی جانب سے سندھ میں ارلی لرنینگ انہاسمینٹ اینڈ کلاس روم ٹرانفورمیشن پروگرام (SELECT) پر تفصیلی بات چیت کی گئی.

ورلڈ بینک صوبہ سندھ میں اسکولوں کے لئے 30 ملین ڈالر کی گرانٹ کا خواہ ہے. ریجنل ہیڈ کرریسٹین ایڈو

اس گرانٹ سے صوبہ سندھ میں اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا.

اسکولوں کے انفراسٹرکچر بہتر کیا جائے گا اور ٹیچنگ اسٹاف کی ٹریننگ کی جائے گی. ریجنل ہیڈ کرریسٹین ایڈو

سندھ واحد صوبہ ہے جس نے اس حوالے سے پہلے ہی مکمل اسٹیڈی کرلی ہے. سعید غنی

ہم نے صوبہ سندھ کی 9 ہزار سے زائد اسکولوں کا سروے بھی مکمل کرلیا ہے. سعید غنی

محکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں 2020 تا 2024 تک کا پلان بھی مرتب کرلیا ہے اور اس کی منظوری کے لئے سمری بھی وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی ہے. سعید غنی

میں ورلڈ بینک کے تعاون کا مشکور ہوں اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم ان سے بھرپور تعاون کرے گا. سعید غنی

سندھ صوبہ میں تعلیم کی بہتری اور اسکولوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور اساتذہ کی تربیت سمیت کئی امور پر کام جلد سے جلد شروع کردیا جائے گا. سعید غنی

اپنا تبصرہ بھیجیں