خود ساختہ صحافیوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے، نیر اعجازشیخ

شہرقائد میں خودساختہ وبلیک میلر صحافیوں کے خلاف عوام نے حکمت عملی بنالی، اس سلسلے میں چیئرمین عوامی حقوق کونسل نیئراعجازشیخ ، شعیب احمدصغیرودیگرنے کہاہے کہ اب ایسے عناصر کو نہیں چھوڑاجائے گا،عوام خود میدان عمل میں نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ خودساختہ ونام نہاد صحافیوں حسنین عباس، لیاقت علی، عتیق الزمان، عامر عباسی، شبیر احمد، سعید، یوسف خان جی،رحیم بخش، سیدآصف شاہ، ڈاکٹرایوب، اسلم مہدوی ، ہارون رشید،مختاراوردیگر نے اورنگی ٹائون، لانڈھی، کورنگی،بلدیہ، مہاجر کیمپ، نیوکراچی، گلبرگ،ملیر ناظم آباد سمیت دیگرعلاقوں میں کاروباری افرادکو بلاجواز تنگ کرنے والے خودساختہ صحافی جعلی اخبارات، چینل اور سوشل میڈیا کے نام استعمال کررہے ہیں اور عوام میں خوف وہراس پیداکرکے ان کو اور ان کے اہل خانہ کو زبردستی بلیک میل کرکے بھاری رقوم بٹوررہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ اعلیٰ حکام ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے اور صدرمملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹرعارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، کورکمانڈر ایسے خودساختہ اور جعلی صحافیوں سے عوام کو نجات دلانے میں کرداراداکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں