بھارت نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ملک بدر کردیا

نئی دہلی: بھارت کی انتہا پسند حکومت نے کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ کو دہلی کے ہوائی اڈے پر روک دیا اور ملک بدر کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اور کشمیریوں کے حقوق کی کیمپینر ڈیبی ابراہام کو بھارتی حکام نے دہلی کے ہوائی اڈے سے ڈی پورٹ کر دیا۔ ڈیبی کو دہلی کے ہوائی اڈے سے دوبئی بھیج دیا گیا۔ بھارت نے برطانوی رکن پارلیمنٹ اورکشمیر گروپ کی سربراہ کو بھارت داخل ہونے سے روک دیا۔ ڈیبی ابراہام کو بھارتی حکام نے دہلی کے ہوائی اڈے سے ہی ڈی پورٹ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ کے پاس بھارت کا ایک سال کا ای ویزہ تھا جو رواں برس اکتوبر میں ختم ہونا تھا۔ تاہم ڈیبی کو حکام نے بتایا کہ ان کا ویزہ کینسل ہو گیا ہے۔ ڈیبی ابراہام کشمیر میں انسانی حقوق کی حوالےسے بھارتی جنتہ پارٹی کی مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔دریں اثناء لارڈ نذیر احمد سمیت مختلف برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے ڈیبی ابراہام کو بھارت کی جانب سے ڈی پورٹ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ دہلی ایئر پورٹ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے ڈیبی ابراہام نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک اور برطانوی حکومت کی اس پر خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتی رہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں